عمران خان کی درخواست سپریم کورٹ سے واپس

imran khan and supreme court 69

اسلام آباد:سپریم کورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے دائر درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی،درخواست پر کل 6 اعتراضات عائد کیے گئے ہیں، رجسٹرار آفس نے اعتراض یہ عائد کیا کہ عمران خان کی درخواست میں نشاندہی نہیں کی گئی ہے کہ معاملہ بنیادی حقوق اور مفاد عامہ کا ہے،اعتراض میں کہا گیا کہ رجسٹرار آفس آرٹیکل 184/3کے تحت درج کی گئی درخواست سے مطمئن نہیں، درخواست گزار نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرنے سے پہلے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں