پاکستانی اہم شخصیات کا ارشد شریف کے انتقال پر اظہار افسوس

arshad-sharif-1 80

اسلام آباد: صدر ڈاکٹر عارف علوی ،وزیراعظم میاں شہباز شریف، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، وزیر خارجہ بلاول بھٹو ، شہباز گل، فواد چوہدری، اسد عمر، عمر ایوب، شاہ محمود قریشی سمیت دیگر اہم شخصیات نے سینئر صحافی و اینکرپرسن ارشد شریف کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نے لکھا کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی،صدر عارف علوی نے بھی اپنے ٹویٹ میں صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے اہل خانہ سے افسوس کا اظہار کیا،صدر مملکت عارف علوی نے کہا کہ ارشد شریف کی وفات پاکستان اور صحافت کا بہت بڑا نقصان ہے،ادھر چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم عمران خان کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صحافی ارشد شریف کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا گیا ہے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ بلاول وضو کرکے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بلاول کا نانا بھی گیٹ نمبر 4 کی پیداوار تھا، بلاول وضو کر کے گیٹ نمبر 4 کا نام لیا کرے،سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ گرہن سورج کو نہیں، کل سے حکومت کو لگے گا اور 30نومبر تک آرپار ہو جائے گا، سامراجی ایجنٹوں کو کہیں سے مدد نہیں ملے گی،سینئر صحافی اور اینکر پرسن ارشد شریف کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ قوم کا بیٹا اور سچ کا سپاہی ارشد شریف آج شہید ہوگیا ہے، آج کا ٹوئٹ ارشد شریف کے نام کر رہا ہوں اور اس کے گھر جا رہا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں