کوئٹہ: بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں پکنک منانے آئے افراد پر قیامت ٹوٹ پڑی۔تفصیلات کے مطابق جیوانی پکنک پوائنٹ پر لوگ پکنک منانے میں مصروف تھے کہ اچانک پہاڑی تودہ ان پر جاگرا۔ابتدائی معلومات کے مطابق افسوسناک واقعے میں متعدد افراد کے دبنے کی اطلاع ہے۔دلخراش واقعے کی اطلاع ملنے پر پاکستان نیوی، کوسٹ گارڈز کی ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔یاد رہے کہ اتوار کے روز بلوچستان کے تمام ساحلی مقامات پر عوام کی بڑی تعداد سیروتفریح کی غرض سے آتی ہیں، یہاں آنے والوں میں اکثریت کراچی کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھتے ہیں۔
گوادر، پکنک منانے آئے افراد پر قیامت ٹوٹ پڑی
