لاہور: معروف اداکارہ عروہ حسین نے اپنی بہن ماورا حسین کو خود سے اچھی اداکارہ قرار دے دیا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عروہ حسین نے کہا کہ ماورا حسین مجھ سے اچھی اداکارہ ہیں۔ ایک سوال پر عروہ نے کہا کہ اچھے اداکار گانا بھی اچھا گا سکتے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ خلیل الرحمان قمر اور نرم مزاج یہ سوال ہی نہیں بنتا۔ عروہ حسین نے مزید کہا کہ میں نے بچوں کو ٹیوشن بھی پڑھائی ہے۔
عروہ حسین نے ماورا حسین کو خود سے اچھی اداکارہ قرار دیدیا
