کراچی:میگا کاسٹ فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ نے ایک ہفتے میں 80 کروڑ روپے کما کر پاکستانی سینما کی نئی تاریخ رقم کردی۔فلم کو گزشتہ ہفتے پاکستان سمیت دنیا بھرمیں ایک ہزار کے قریب اسکرینز پر ریلیز کیا گیا تھا۔مولا جٹ نے ریلیز کے پہلے ہی دن 10 کروڑ روپے کمائے اور پھر محض 5 دن میں 50 کروڑ روپے کماکر نیا ریکارڈ قائم کیا تھا۔پاکستانی سینما کی تاریخ میں آج تک کسی فلم نے پانچ دن میں 50 کروڑ روپے نہیں کمائے جب کہ اب اس فلم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرتے ہوئے ایک ہی ہفتے میں 80 کروڑ روپے کماکر نیا اعزاز حاصل کرلیا۔ فلم میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔
پاکستانی فلم مولا جٹ کے ریکارڈ پر ریکارڈز
