دوسرا ٹی ٹوئنٹی؛ انگلینڈ کا پاکستان کو جیت کیلیے 200 رنز کا بڑا ہدف

95

کراچی: سیریز کے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مہمان ٹیم انگلینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 200 رنز کا بڑا ہدف دے دیا۔

انگلینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 199 رنز بنائے۔ کپتان معین علی جارحانہ اننگز کھیل کر 55 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے یکے بعد دیگرے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم فاسٹ بولر وکٹوں کی ہیٹ ٹرک مکمل کرنے میں ناکام رہے۔ الیکس ہیلز 26 رنز اور ڈیوڈ ملان صفر پر آؤٹ ہوئے۔

تیسرے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی فل سالٹ تھے جنہوں نے 30 رنز بنائے جبکہ محمد نواز نے بین ڈکٹ کی وکٹ حاصل کی، انہوں نے 22 گیندوں پر 43 رنز بنائے۔ ہیری بروک 31 رنز بنا کر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔

لیگ اسپنر عثمان قادر نے 4 اوورز میں 41 رنز دیے جبکہ وہ کوئی وکٹ بھی حاصل نہیں کر سکے۔

ٹاس

ٹاس جیتنے والے انگلش ٹیم کے کپتان معین علی کا کہنا تھا کہ وکٹ پہلے میچ کی طرح نہیں لگ رہی جبکہ دراڑیں بھی دکھائی دے رہی ہیں، میچ میں تین اسپنرز کھلا رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں