وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات، اہم مشاورت

78

لندن: وزیر اعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف ملاقات کے لیے لندن میں حسن نواز کے دفتر پہنچے، ملاقات میں اسحاق ڈار خواجہ آصف سلیمان شہباز مریم اورنگزیب بھی موجود تھے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی حسن نواز کے دفتر آمد پر نواز شریف نے استقبال کیا۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال سیلاب کی تباہ کاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعدازاں ملاقات کے بعد شہباز شریف نے میڈیا سے پاکستان میں سیلابی صورتحال پر مختصر بات کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں