سعودی عرب کا پاکستان کے لئے بڑا اعلان

saudi arabia people back to pakistan 66

اسلام آباد : سعودی عرب نے پاکستان کو دیے گئے 3 ارب ڈالر قرض کی واپسی میں ایک سال کی توسیع کردی اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے اس بات کی تصدیق کر دی گئی ہے، اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہا ہے کہ اس ڈیپازٹ کی مدت 5دسمبر 2022کو ختم ہورہی تھی جس کے بعد اب اس کی واپسی میں 5 دسمبر 2023 تک مہلت مل گئی ہے۔اعلامیے کے مطابق سعودی فنڈ برائے ترقی کے تحت جمع شدہ ڈپازٹس اسٹیٹ بینک کے پاس موجود اور زرمبادلہ کے ذخائر کا حصہ ہیں۔اسٹیٹ بینک کے مطابق سعودی عرب کا یہ اقدام سعودی عرب اور پاکستان کے مابین مضبوط اور خصوصی رشتہ کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی فنڈ برائے ترقی کے ساتھ حکومت پاکستان کا معاہدہ نومبر 2021میں طے ہوا تھا جس پر اس وقت کے گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر اور سعودی فنڈ برائے ترقی کے چیف ایگزیکٹیو سلطان بن عبدالرحمن المرشد نے دستخط کیے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں