آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق نواز شریف سے مشاورت نہیں ہوگی، وزیردفاع

khawaja asif media talk 69

اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی سیاسی ایشو نہ بنایا جائے، نومبر میں اس حوالے سے مشاورت ہو گی، ان کا کہنا تھا کہ لندن میں نواز شریف سے ملاقات میں نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق گفتگو نہیں ہوگی اور نہ ہی کوئی ایسا ایجنڈا ہے۔ آرمی چیف کی تعیناتی آئین اور قانون کے مطابق ہوگی لہٰذا اہم تعیناتی کو سیاسی ایشو نہیں بنانا چاہیے، عمران خان پہلا سیاسی لیڈر اور پی ٹی آئی پہلی سیاسی جماعت ہے جو ادارے سے مداخلت چاہتے ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر نومبر میں مشاورت کا آغاز ہوگا جبکہ آرمی چیف کی تعیناتی پر وزارت دفاع، جی ایچ کیو اور وزیراعظم مشاورت کرتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں