کیا کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی، کیوی سکیورٹی وفد کا اہم پیغام

new zealand cricket team tour pakistan 72

لاہور، نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ کے سیکیورٹی وفد نے دورہ پاکستان کے حوالے سے اطمینان کا اظہارکیا ہے، کیوی کرکٹ ٹیم کے 6رکنی سکیورٹی وفد نے پنجاب اور کراچی میں میچز کی سکیورٹی کا جائزہ لیا، کیوی بورڈ کے وفد میں سائمن انزلے، گریگ مین، ریگ ڈیکاسن اور ہیتھ مل شامل ہیں۔ سیکیورٹی وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا، کیوی سکیورٹی ٹیم کو ائیرپورٹ و اسٹیڈیم روٹس، ہوٹلز، پارکنگ، پولیس فورس کے انتظامات بارے بریفنگ دی گئی اور پاکستان کا دورہ کرنے والی ٹیموں کو دی جانے والی سکیورٹی کی ویڈیوز بھی دکھائی گئیں۔چیف آپریٹنگ آفیسر کی جانب سے سکیورٹی وفد کو بریفنگ دی گئی، وفد کوجدید ٹیکنالوجی کے استعمال و قانون نافذ کرنے والے اداروں کے باہمی اشتراک بارے بتایا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں