اینکر پرسن جمیل فاروقی کی گرفتاری سے متعلق اسلام آباد پولیس نے ٹویٹ ڈیلیٹ کردیا

75

�اسلام آبادپولیس نےاینکر جمیل فاروقی کی کراچی سےگرفتاری کادعویٰ کیااورکچھ گھنٹے بعد آفیشل اکاونٹ سے ٹویٹ ڈیلیٹ کردی،
جمیل فاروقی گزشتہ روزبول نیوز کے ہیڈ آفس، کراچی سے ٹرانسمیشن کے بعد گھر کے لیے نکلے تھے ،
جس کے بعد پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا
اسلام آباد پولیس کے مطابق ان کے خلاف تھانہ رمنہ میں مقدمہ درج کیا گیا ہے
اسلام آباد پولیس کی جانب سے اس حوالے سے ٹویٹ بھی کی گئی تاہم کچھ دیر بعد اسے ڈیلیٹ کر دیا گیا
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے پولیس کی ڈیلیٹ کی ہوئی ٹویٹ کے سکرین شاٹس شئیر کیے جا رہے ہیں
جمیل فاروقی کی اہلیہ رشتہ دار اور صحافتی برادری جمیل فاروقی کی گمشدگی پر تشویش کا شکار ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں