والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا، فیصل قریشی

Faisal-qureshi-actor 66

کراچی:پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور چائلڈ آرٹسٹ قدم رکھنے والے اداکار فیصل قریشی کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے والد سے بچھڑنے کے بعد بہت تکلیف دہ وقت گزارا ہے۔ایک حالیہ انٹرویو میں فیصل قریشی نے اپنے ماضی کے سب سے مشکل لمحات کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے والد کے انتقال کے وقت وہ بہت کم عمر تھے اور ان کے پاس کوئی کام بھی نہیں تھا۔فیصل قریشی کا کہنا تھا کہ وہ ایسا دور تھا جب انہوں نے رشتہ داروں اور دوستوں کو بدلتے دیکھا۔اداکار نے کہا کہ ان کی والدہ ان کی سب سے بڑی طاقت تھیں مگر والد کے بعد انہوں نے ساڑھے 4 سال تک بیحد مشکل وقت گزارا۔یاد رہے کہ فیصل قریشی کا شمار آج پاکستان کے بڑے اداکاروں میں ہوتا ہے، فیصل اداکاری کے ساتھ ساتھ مختلف شوز کی میزبانی بھی کرتے نظر آتے ہیں مداحوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو بیحد سراہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں