عدالتی حکم کے باوجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ ہو سکے‘نااہلی کی تلوار کس پر؟

Elecion-News-2022 53

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کے باوجود وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات نہ ہو سکے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی الیکشن کرانے کا حکم دیا تھا تاہم الیکشن کمیشن نے گزشتہ رات اتنے کم وقت میں الیکشن کرانے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ عملہ چھٹی پر جا چکا جبکہ حکومت نے بھی سکیورٹی کی فراہمی سے معذرت کر لی تھی۔اسلام آباد میں کئی مقامات پر ووٹرز ووٹ ڈالنے پہنچے لیکن پولنگ اسٹیشنز پر تالے اور عملہ نہ ہونے پر مایوس ہو کر واپس لوٹ گئے، کئی مقامات پر ووٹرز نے قطاریں بھی لگائیں اور احتجاج ریکارڈ کرایا۔دوسری جانب الیکشن کمیشن اور وفاقی حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے سنگل بینچ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے انٹراکورٹ اپیل دائر کر دی ہے جس میں اسی روز ہی سماعت کی استدعا کی گئی ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سنگل رکنی بینچ نے معاملے کے حقائق اور قانونی پہلو مدنظر نہ رکھتے ہوئے فیصلہ سنایا، انٹراکورٹ اپیل پر فیصلے تک سنگل بینچ کا آج الیکشن کرانے کا فیصلہ معطل کیا جائے۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کا حکم نہ مان پر الیکشن کمیشن نے توہین عدالت کی جس کے بعد الیکشن کمیشن کی اہم شخصیت پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں