بلدیاتی انتخابات کا اعلان، تحریک انصاف کے امیدوار اور ووٹرز احتجاجا باہر نکل آئے

Islamabad-Election 68

اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے باجود اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ شروع نہیں ہوسکی۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ 8 بجے شروع ہونا تھی تاہم الیکشن کمیشن کا عملہ متعلقہ پولنگ اسٹیشنز نہیں پہنچ سکا۔پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے امیدوار ،ووٹرز پولنگ اسٹیشنز پر پہنچے تو وہاں عملہ موجود نہ تھا جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے امیدوار باہر نکل آئے اور احتجاج کرتے رہے جماعت اسلامی کی جانب سے مختلف پولنگ بوتھ کے سامنے احتجاجی کیمپ لگا دئیے گئے، سیدپور گاؤں یونین کونسل 1 میں ووٹرز پولنگ کے لیے پہنچ گئے۔ پولنگ اسٹیشن کے گیٹ بند ہونے اور عملہ نہ ہونے پر ووٹرز بطور احتجاج قطاروں میں کھڑے ہوگئے۔یونین کونسل 37 میں بھی ووٹرز کی طرف سے ووٹنگ نہ کرانے پر شدید احتجاج کیا گیا۔جماعت اسلامی نے مختلف پولنگ اسٹیشن کے باہر احتجاجی کیمپ لگا دئے ، جماعت اسلامی کا موقف تھا کہ حکومت بلدیاتی انتخابات سے بھاگ گئی ہے ، حکومت عوام کا سامنا کرنا سے ڈر رہی ہے،ہائیکورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرکے توہین عدالت کی گئی، بلدیاتی الیکشن نہ کرانے پر ہمارا احتجاج جاری رہے گا، حکومت الیکشن کروانے سے گھبرا رہی ہے، گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی دارالحکومت میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا۔ وفاقی حکومت نے اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کے لیے فوری سیکیورٹی کے انتظامات سے معذرت کی تھی جبکہ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بھی 31 دسمبر کو الیکشن کا انعقاد ناممکن قرار دیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں