پی ٹی آئی نے ن لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی

PTI-and-N-league 62

ٹیکسلا:پاکستان تحریک انصاف نے ٹیکسلا سے (ن) لیگ کی بڑی وکٹ گرا دی، ڈویژنل نائب صدر ن لیگ سردار ممتاز خان نے ن لیگ کو خیر باد کہہ کر پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی۔مسلم لیگ( ن) کے سابق ٹکٹ ہولڈر سردار ممتاز خان نے اپنے گھر میں منعقدہ ایک تقریب میں باقاعدہ طور پر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، رہنما پی ٹی آئی غلام سرور بھی تقریب میں شریک تھے۔اس موقع پر رہنما تحریک انصاف غلام سرور نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی سیاست پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے نہیں ہے، پی ٹی آئی کی سیاست کا محور پاکستان کی سالمیت اور بقا ہے، پی ٹی آئی خوشحال اور مضبوط پاکستان چاہتی ہے، عمران خان کی سیاست پاکستان اور آنے والی نسلوں کی بہتری کے لئے ہے، پاکستانی کی بقا پاکستان کی سلامتی کی ضامن پی ٹی آئی اور عمران خان ہیں۔انہوں نے کہا کہ باقی تمام پارٹیاں صوبائی یا ریجنل جماعتیں بن چکی ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی اپنی پالیسیوں کی وجہ سے سے اندرون سندھ کی جماعت بن چکی ہے، پی ٹی آئی واحد جماعت ہے جو پاکستان کے ہر صوبے میں موجود ہے، ملک کے تمام موجودہ حالات کے ذمہ دار ملک میں 35 سال حکومت کرنے والے ہیں۔رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ سردار ممتاز خان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کا ٹیکسلا میں ووٹ بنک مضبوط ہو گیا ہے، ٹیکسلا میں 2018 کے جنرل الیکشن میں سردار ممتاز خان نے ن لیگ کے ٹکٹ پر آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے والے چودھری نثار اور پی ٹی آئی کے امیدوار غلام سرور خان سے این اے 63 میں مقابلہ کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں