اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، فواد چوہدری کا ردعمل، رانا ثنا سے استعفےٰ کا مطالبہ

fawad-chaudhary-media-talk-about-CM-meeting 49

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں الیکشن ہونگے ن لیگ بری طرح ہارے گی،الیکشن کمیشن نے تین دن پہلے احمقانہ فیصلہ کیا تھا ،وزیرداخلہ کو یہ بیان دینےسے پہلے استعفیٰ دینا چاہیے،کل الیکشن کرانے پڑیں گے، آئین اور قانون میں گنجائش نہیں،اگر حکومت الیکشن نہیں کراتی تو ہائیکورٹ کی توہین ہو گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیرداخلہ کہہ رہے ہیں پاکستان اتنا خطرناک ملک ہے یہاں بلدیاتی الیکشن بھی نہیں ہو سکتے،اسلام آباد ہائیکورٹ نے 125یونین کونسلز کا فیصلہ کالعدم قرار دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں