ڈیرہ اسماعیل خان، پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، 4اہلکار زخمی

Pak-army1 43

ڈی آئی خان:ڈیرہ اسماعیل خان میں ٹکواڑہ پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں کے حملے میں 4اہلکار زخمی ہو گئے، پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہو گئے،پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے ٹکواڑہ میں واقع پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے علی الصبح 3 اطراف سے حملہ کیا،حملے کے دوران دہشت گردوں کی طرف سے راکٹ لانچر اور دستی بموں سمیت دیگر جدید ہتھیاروں کا بھی استعمال کیا گیا،پولیس کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے،مقابلے میں 4پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، کلاچی سمیت ضلع بھر کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں