سعودی عرب، اسپین کا مشترکہ تیار کردہ جنگی بحری بیڑہ جدہ پہنچ گیا

saudi arabia people back to pakistan 61

ریاض:سعودی عرب اور اسپین کا مشترکہ تیارکردہ جنگی بحری جہاز الدرعی جدہ پہنچ گیا ،تفصیلات کے مطابق ” الدرعی ” بحری جنگی جہاز جدہ کے کنگ فیصل نیول بیس پر پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا،اس بحری جنگی جہاز کو جدید دفاعی ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، یہ دنیا میں اپنی نوعیت کا جدید ترین بحری جنگی جہاز ہے،افتتاحی تقریب میں سعودی نیوی اور اسپینش نیوی کے اعلی افسران بھی شریک ہوئے،اس حوالے سے سعودی حکام کا کہنا تھا کہ وژن 2030کے تحت آئندہ چند سال میں سعودی عرب بحری جنگی جہاز کی تیاری میں پچاس فیصد مہارت حاصل کر لے گا،دونوں ممالک کے درمیان پانچ جنگی بحری جہاز تیار کرنے کا معاہدہ 2018میں ہوا تھا جس میں سے دوسرا بحری جہاز الدرعی جدہ پہنچا ہے،خیال رہے کہ ستمبر 2018میں سعودی عسکری اتحاد کی جانب سے یمن میں حملوں کے پیش نظر اسپین نے سعودی عرب کو بموں کی فروخت روک دی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں