اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کا اسلام آباد بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن کو کل بلدیاتی انتخابا ت کرانے کا بڑا حکم جاری کردیا ہے۔وی اواسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی اورجماعت اسلامی کی بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے خلاف درخواستوں پر فیصلہ سنایا اور پٹیشنز منظور کر لیں۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔ اور الیکشن کمیشن کو ہرصورت 31 دسمبر کو شیڈول کے مطابق بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دے دیا۔عدالت نےمختصر فیصلہ سنایا تاہم تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں کیس کی سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں 101 یونین کونسلز پر 7 سے 10 دن میں بلدیاتی الیکشن کے انعقاد پر رضامندی ظاہر کی تھی، جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا تھا۔کیس کی سماعت جسٹس ارباب محمد طاہر نے کی، جس میں وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل اور ڈپٹی اٹارنی جنرل جب کہ پی ٹی آئی وکیل سردار تیمور اسلم پیش ہوئے۔ اس موقع پر ڈی جی الیکشن کمیشن بھی دیگر حکام کے ساتھ عدالت میں موجود تھے۔عدالت میں الیکشن کمیشن کی جانب سے جمع کرایا گیا ۔ پی ٹی آئی کے وکیل سردار تیمور نے دلائل دیتے ہوئے بتایا کہ الیکشن سے صرف 11 دن پہلے یو سیز کی تعداد بڑھائی گئی۔ اتنا بڑا فیصلہ کرنے سے پہلے الیکشن کمیشن سے مشورہ تک نہیں کیا گیا۔ الیکشن کمیشن نے ابتدائی طور پر حکومتی فیصلہ نہیں مانا اور مؤقف اختیار کیا کہ نیا نوٹیفکیشن موجودہ شیڈولڈ الیکشن پر لاگو نہیں ہوگا۔اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کا معاملے پر الیکشن کمیشن میں فوری اجلاس طلب کیا گیا ، الیکشن کمیشن حکام نے اٹارنی جنرل سے ملاقات کا فیصلہ کیا الیکشن کمیشن کی قانونی ٹیم کا ہنگامی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کل نہیں کرا سکتے، اتنی کم مہلت میں ٹرانسپورٹ اور پولنگ مواد کی پولنگ اسٹیشن تک ترسیل دشوار ہے ، پولنگ مواد پولنگ اسٹیشن پہنچانا ، پولنگ بوتھ کا قیام بڑا چیلنج ہے پریزاڈنگ افسران کو محکمہ تعلیم سے لیا تھا جن کی چھٹیاں منسوخ تھیں الیکشن شیڈیول کلعدم ہونے پر پریزاڈنگ افسران واپس اپنے محکمے کے ڈسپوزل پر چلے گیے ،
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، عدالت کا بڑا حکم، سب کی دوڑیں لگ گئیں
