وائٹ بال سیریز، انگلش ٹیم کے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری

white-ball-series 47

لندن :انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے دورہ بنگلہ دیش کا شیڈول جاری کر دیا،انگلش کرکٹ بورڈ کے مطابق وائٹ بال چیمپئن ٹیم انگلینڈ چھ سال کے وقفے کے بعد بنگلہ دیش کا دورہ کرے گی جبکہ دورے کا آغاز تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے ساتھ ہوگا،دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ یکم مارچ کو کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا میچ تین مارچ اور آخری میچ 6 مارچ کو ہوگا،ون ڈے سیریز کے پہلے دو میچوں کی میزبانی شیر بنگلہ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کرے گا جبکہ سیریز کا آخری میچ چٹاگرام میں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں پر مشتمل ٹی سیریز کا آغاز 9 مارچ سے ہوگا، سیریز کا دوسرا میچ 12 جبکہ تیسرا اور آخری میچ 14 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں