بگ بیش لیگ،میچ دیکھنے آنے والے شائقین کو ہیلمٹ ساتھ لانے کا مشورہ

Big Besh league 51

سڈنی:آسٹریلیا کی معروف لیگ بگ بیش میں میچ دیکھنے آنے والے شائقین کو ہیلمٹ ساتھ لانے کا مشورہ دیا جانے لگا،سڈنی میں بگ بیش میچ دیکھنے کیلیے آنے والے شائقین کو کرکٹرز نے نارتھ سڈنی اوول کے سائز میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے چھکوں پر تماشائیوں کو گیند لگنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے،میلبورن اسٹارز کے آل رائونڈر سین ایبٹ نے تماشائیوں سے کہا کہ ہمیں آپ کی سلامتی کی کافی فکر ہے، اس لیے اپنے ساتھ ہیلمٹ ضرور لائیں،ماضی میں بھی شائقین کو گیندیں لگنے کے واقعات رونما ہوئے ہیں جنہیں فوری طبی امداد فراہم کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں