سلمان خان سمیت کئی نامور شخصیات کا ڈیٹا ہیک، ہیکر کی ایلون مسک کو دھمکی

how to save our mobiles hackers 57

ممبئی:اسرائیلی سائبر انٹیلی جنس فرم ہوڈسن راک کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر نامور شخصیات کا ڈیٹا ہیک ہونے سے متعلق ایک تنبیہہ جاری کی ہے ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سٹار سلمان خان کا ٹوئٹر اکائونٹ ہیک کرلیا گیا ہے اور اسے ڈارک ویب پر بیچا جارہا ہے۔ سلمان خان کے ساتھ گوگل کے سی ای او سندر پیچائی، امریکی گلوکار چارلی پوتھ سمیت کئی نامور شخصیات کے اکائونٹس ہیک کر لیے گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہیکر نے 40 کروڑ صارفین کا ڈیٹا چوری کرنے کے بعد ٹوئٹر سے لین دین کا کہا ہے۔ہیکر نے سلمان خان، چارلی پوتھ اور سندر پیچائی سمیت بقیہ ہائی پروفائل اکانٹس سے غیرمعمولی معلومات چرا لی ہیں جن میں فون نمبرز اور ای میلز وغیرہ شامل ہیں۔ہیکر نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں 40 کروڑ افراد کا ڈیٹا بیچ رہا ہوں جو کہ بالکل محفوظ ہے۔ ہیکر نے ایلون مسک کو دھمکی دیتے ہوئے خبردار کیا کہ ٹوئٹر یا ایلون مسک اگر آپ یہ پڑھ رہے ہیں تو جان لیں کہ آپ پہلے ہی 5 کروڑ 40 لاکھ صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا جرمانہ ادا کرنے والے ہیں، اب 40 کروڑ صارفین کے لیے تیار رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں