ہانیہ عامر نے یشماگل کی ناک کٹنے سے بچا لی

Yashma-Gill-actress 86

کراچی :اداکارہ ہانیہ عامر نے اپنی ساتھی اداکارہ یشما گل کی عین وقت پر ناک کٹنے سے بچالی۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر یشما گل نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ہلکے جامنی رنگ کا لباس زیب تن کئے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ ویڈیو کے کیپشن میں انہوں نے ہانیہ عامر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ آخری منٹ پر جوڑا دے کر ناک کٹنے سے بچانے کا شکریہ، آپ کا لباس آدھا انچ کھل چکا ہے۔ویڈیو کے کیپشن سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ یشما گل کو کسی تقریب کے لیے لباس کی ضرورت پڑگئی تھی جو ہانیہ عامر نے انہیں دیاتاہم جسامت میں فرق ہونے کے باعث یشما کو ہانیہ کا لباس ڈھیلا کروانا پڑا ہے۔ہانیہ عامر نے یشما گل کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے ان کی تعریف کی ہے جس پر یشما گل نے ایموجی بناکر ان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں