کراچی ٹیسٹ میں ففٹی،شعیب ملک کا سرفراز کو ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کرنے کا مشورہ

shoaib-malik-t20 62

کراچی:نیوزی لینڈ کے خلاف کراچی ٹیسٹ میچ میں سرفراز احمد کی کارکردگی پر سابق کپتان شعیب ملک نے قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کو مشورہ دیا ہے،کراچی ٹیسٹ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے دن کے اختتام پر 5وکٹوں کے نقصان پر 317رنز بنالیے،4سال بعد ٹیسٹ ٹیم میں واپسی کرنے والے سرفراز احمد 86رنز بنا کر اعجاز پٹیل کا شکار ہوگئے جب کہ اس وقت وکٹ پر بابر اعظم 161اور آغا سلمان 3 رنز بنا کر موجود ہیں،سرفراز اور بابر کی شاندار بیٹنگ پر سابق کپتان شعیب ملک نے ٹوئٹ کرتے ہوئے چیف سلیکٹر شاہد آفریدی کے سرفراز کو ٹیم میں شامل کرنے کے فیصلے کی تعریف کرتے ہوئے انہیں مشورہ بھی دے دیا،انہوں نے لکھا کہ ‘شاہد آفریدی کا ٹیسٹ ٹیم میں سرفراز کو شامل کرنے کا فیصلہ اچھا تھا، میرا مشورہ ہے کہ وائٹ بال کرکٹ ورلڈکپ قریب ہے اس لیے سرفراز کو ون ڈے ٹیم میں بھی شامل کیا جائے، وہ مڈل اوورز میں کافی فائدہ مند ثابت ہوں گے،اس کے علاوہ شعیب نے شاندار سنچری اسکور کرنے پر بابر کی بھی تعریف کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں