پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کا ایک بار پھر مارک کولز کو قومی ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کا فیصلہ

PCB against ICB 51

لاہور: پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے ایک بار پھر مارک کولز کو قومی ویمن ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا،نجم سیٹھی کے بطور سربراہ مینجمنٹ کمیٹی یہ دوسری بڑی تقرری ہے، اس سے پہلے انہوں نے شاہد آفریدی کو چیف سلیکٹر مقرر کرنے کا اعلان کیا تھا،نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے مارک کولز اس سے پہلے 2017سے 2019تک قومی ویمن کرکٹرز کے ساتھ ذمہ داریاں نبھا چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستانی ٹیم کی پرفارمنس میں اتار چڑھاو جاری رہا تھا،پی سی بی حکام نے ایک بار پھر ان سے رابطہ کرکے انہیں دوبارہ پاکستان آکر کام کرنے پر رضامند کرلیا ہے، آئندہ چند روز تک ان کی پاکستان آمد متوقع ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں