کراچی :معروف ہدایتکار شعیب منصور کی نئی فلم آسمان بولے گا اگلے سال ریلیز ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق اگلے سال 2023 کے وسط میں فلم آسمان بولے گا ملک اور بیرون ملک نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔ یہ فلم بالاکوٹ پر بھارتی فضائیہ کے حملے کے بعد پاک فضائیہ کے بھرپور آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے سچے واقعات پر مبنی ہے۔ اس فلم کے ذریعے شعیب منصور کی 5 سال بعد واپسی ہو رہی ہے، اِن کے کریڈٹ پر خدا کے لیے، بول اور ورنہ جیسی شہرہ آفاق فلمیں موجود ہیں۔
شعیب منصور کی فلم آسمان بولے گا اگلے سال ریلیز ہوگی
