سال 2022 کے بہترین کھانوں والے 95 ممالک کی فہرست جاری

Foods-in-pakistan 81

لاہور:سال 2022 کے بہترین کھانوں والے ممالک کی فہرست جاری کردی گئی جس میں بھارت پانچویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہے۔سیاحت سے متعلق معلومات فراہم کرنے والی ویب سائٹ ٹیسٹ اٹلس نے سال 2022 کے بہترین کھانوں والے 95 ممالک کی فہرست جاری کردی جس میں اٹلی پہلے، یونان دوسرے اور اسپین تیسرے نمبر پر ہے۔اس فہرست کے مطابق بھارت کے کھانے پانچویں نمبر پر بہترین قرار دیئے گئے جبکہ اگر دیکھا جائے تو پاکستان اور بھارت کے کھانوں میں کافی حد تک مماثلت پائی جاتی ہے لیکن اس کے باوجود پاکستان اس فہرست میں 47 ویں نمبر پر ہے۔ٹیسٹ ایٹلس نے اپنی ایک ٹویٹ میں تسلیم کیا کہ ہر سال اس فہرست کے شائع ہونے پر لوگ کافی غصے کا اظہار کرتے ہیں بلکہ سفارتخانوں سے بھی کالز موصول ہوتی ہیں لیکن انہوں نے اس ردعمل کے ساتھ جینا سیکھ لیا ہے۔ساتھ ہی ٹیسٹ اٹلس نے یہ فہرست ترتیب دینے کا طریقہ کار واضح کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے ڈیٹا بیس میں دنیا بھر سے 15 ہزار سے زائد کھانوں کی ڈشز اور اجزا ء موجود ہیں، جن پر لوگ سال بھر اپنی رائے دیتے ہیں۔صارفین نے اپنی ٹویٹ میں حیرت کا اظہار کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا بنگلہ دیشی اور پاکستانی ڈشز بھارتی کھانوں سے مختلف ہیں؟، تو پھر یہ فہرست میں اتنا نیچے کیوں ہیں۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں